Saturday, December 6, 2025
ہومSportsویسٹ انڈیز کے سیلز پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

ویسٹ انڈیز کے سیلز پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

بارباڈوس، 27 جون (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز جیڈن سیلز پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے آج ایک بیان کے مطابق سیلز کو کھلاڑیوں اور ان کے معاون عملے کے لیے توہین آمیززبان ، حرکات وسکنات سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ اس کے تحت ان کی میچ فیس کے 15 فیصد جرمانے کے علاوہ ان کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا۔ گزشتہ 24 ماہ میں یہ ان کا دوسرا جرم ہے۔یہ واقعہ بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کی اننگ کے 55ویں اوور میں پیش آیا جب سیلز نے کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین کی طرف اشارہ کیا۔اس سے قبل 3 دسمبر 2024 کو جمیکا میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سیلز کو اسی طرح کے جرم کا مرتکب پائے جانے کے بعد ڈیمیرٹ پوائنٹ جوڑا گیا تھا۔سیلز نےمیچ ریفری کے ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے جواگل سری ناتھ کی تجویز کردہ سزا کو قبول کرلیا ہے۔ اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات