Thursday, January 1, 2026
ہومsportسرفراز کی طوفانی سنچری، گوا کو 87 رنز سے شکست

سرفراز کی طوفانی سنچری، گوا کو 87 رنز سے شکست

جے پور،31 دسمبر(یواین آئی ) سرفراز خان کی (157) سنچری، مشیر خان کی (60) اور ہاردک تمور کی (53) نصف سنچریاں اور اس کے بعد شاردول ٹھاکر (تین وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت ممبئی نے بدھ کو ایلیٹ گروپ سی کے ایک میچ میں گوا کو 87 رنز سے شکست دے دیٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 444 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا۔سرفراز نے محض 75 گیندوں پر 157 رنز بنائے، جس میں ریکارڈ ساز 14 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے اپنی سنچری صرف 56 گیندوں پر مکمل کی۔سرفراز خان نے مشیر خان کے ساتھ مل کر دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑے۔ دیپراج گاونکر نے 31ویں اوور میں مشیر خان کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ مشیر خان نے 66 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائےاور ہاردک تامورے نے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز بنا کر اسکور کو ناقابلِ رسائی بنا دیا۔ یشسوی جیسوال نے بھی 46 رنز کا اہم تعاون دیا۔445 رنز کے ناممکن ہدف کے تعاقب میں گوا کی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 357 رنز بنائے۔ابھینو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 8 فلک بوس چھکے شامل تھے۔للت یادو (64) اور ابھینو کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ہوئی، مگر رنز کا ہدف اتنا بڑا تھا کہ گوا کی ٹیم منزل تک نہ پہنچ سکی۔کپتان شاردول ٹھاکر نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حیرت انگیز طور پر یشسوی جیسوال نے بھی اپنی اسپن کا جادو دکھایا اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تشار دیشپانڈے، مشیر خان اور سلویسٹر ڈیسوزا نے ایک ایک شکار کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات