Thursday, January 1, 2026
ہومsportکارلسن کو ریکارڈ نواں عالمی بلٹز خطاب، ارجن ایری گیسی نے کانسہ...

کارلسن کو ریکارڈ نواں عالمی بلٹز خطاب، ارجن ایری گیسی نے کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

دوحہ،31 دسمبر (یواین آئی ) قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ ورلڈ بلٹز شطرنج چیمپئن شپ کا اختتام ایک ایسی تاریخ پر ہوا جہاں ایک طرف میگنس کارلسن نے اپنی ناقابلِ تسخیر برتری ثابت کی، تو دوسری طرف ہندوستان کے 22 سالہ نوجوان گرینڈ ماسٹر ارجن ایری گیسی نے اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑ دیے۔دنیا کے نمبر ون کھلاڑی میگنس کارلسن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات برق رفتار شطرنج کی ہو، تو ان کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے فائنل کے اعصاب شکن معرکے میں ازبکستان کے نودربیک عبدوستوروف کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر ریکارڈ نواں عالمی بلٹز خطاب اپنے نام کیا۔ دو دن قبل ریپڈ گولڈ جیتنے کے بعد یہ ان کا دوسرا بڑا اعزاز تھا۔ہندوستان شطرنج کے نئے درخشندہ ستارے ارجن ایری گیسی نے اس چیمپئن شپ میں دوہرا اعزاز حاصل کیا۔ ریپڈ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے کے بعد، اب انہوں نے بلٹز میں بھی برونز میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ ارجن وشوناتھن آنند کے بعد اوپن کیٹیگری میں عالمی بلٹز میڈل جیتنے والے دوسرے ہندوستانی مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ارجن ایری گیسی کو سیمی فائنل میں عبدوستوروف کے ہاتھوں 2.5-0.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ ارجن نے سفید مہروں کے ساتھ آغاز میں دباؤ بنایا، لیکن ازبک گرینڈ ماسٹر نے دفاعی حکمتِ عملی اور بہترین اینڈ گیم کے ذریعے بازی پلٹ دی۔ دوسری جانب، کارلسن نے امریکی کھلاڑی فیبیانو کاروانا کو 3-1 سے دھول چٹا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات