
179افراد ہلاک: مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا،طیارہ پرعملے کے چھ ارکان سمیت کل 181 افراد سوار تھے
سیول، 29 دسمبر (یو این آئی) جنوبی کوریا کی جنوب مغربی کاؤنٹی موان میں اتوار کو ایک ہوائی اڈہ پر رن وے سے اترنے اور دیوار سے ٹکرانے کے بعد 181 لوگوں کو لے جارہے ایک مسافر بردار طیارے کے آگ کی زد میں آنے سے اس میں سوار دو لوگوں کے علاوہ تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے فائر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا کے 173 اور تھائی لینڈ کے دو لوگوں سمیت 175 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کے ساتھ مسافر بردار طیارہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 288 کلومیٹر جنوب مغرب میں جنوبی جیولاصوبے کی موان کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 09:07 پر موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کرتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایجنسی نے بتایا کہ بنکاک، تھائی لینڈ سے جیجو ایئر کا طیارہ 7سی 2216 رن وے سے پھسل گیا اور رن وے کی بیرونی دیوار سے ٹکرا گئی، جس سے آگ لگ گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حادثہ پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو افراد کے علاوہ تمام لاپتہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ وہ لاشوں کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ حکام نے اب تک اس حادثے میں 85 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ایک مسافر اور عملے کے ایک رکن (دونوں خواتین) کو بچا لیا گیا اور وہ موکپو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بنکاک سے واپس آنے والے طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت کل 181 افراد سوار تھے۔ دھماکے سے طیارہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ جنوبی جیولا کے حکام نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی الرٹ جاری کیا اور تمام دستیاب ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو جائے حادثہ پر تعینات کر دیا۔حکام کا خیال ہے کہ لینڈنگ گیئر میں خرابی ممکنہ طورپر پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی۔قائم مقام صدر چوئی سانگ موک دوپہر کے قریب جائے حادثہ پر پہنچے اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ تلاشی مہم کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔مسٹر چوئی نے سوگوار خاندان کے ارکان سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے تحقیقاتی یونٹ نے حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کے دونوں بلیک باکسز کو محفوظ کرلیا ہے، جس میں جہاز میں سوار کم از کم 179افراد ہلاک ہوگئے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ایک اہلکار نے ایک ٹیلی ویژن پریس بریفنگ میں کہا کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے فلائٹ ڈیٹا اور وائس ریکارڈرز دونوں کو تلاش کرلیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے 173 اور تھائی لینڈ کے دو شہریوں سمیت 175 مسافروں کے ساتھ ساتھ چھ فلائٹ اٹینڈنٹ کو لے کر جانے والے مسافر طیارہ اتوار کی صبح تقریباً 9:07 بجے دارالحکومت سیول سے 290 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش کرتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔بنکاک، تھائی لینڈ سے جیجو ایئر کی پرواز 7سی 2216 رن وے سے پھسل گئی اور رن وے کی بیرونی دیوار سے ٹکراگئی، جس سے اس کا آدھا حصہ ٹوٹ گیا اوراس میں آگ لگ گئی۔فائر حکام کے مطابق، جہاز میں سوار 181 افراد میں سے صرف 33 اور 25 سال کے دو بچائے گئے عملے کے ارکان کے علاوہ زیادہ تر کو ہلاک شدگان شمار کرلیا گیا ہے۔ لاپتہ لاشوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔فائر حکام نے اندازہ لگایا کہ حادثہ پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہوگا جس کی وجہ سے لینڈنگ گیئر فیل ہو گیا۔لینڈنگ کی پہلی کوشش کے بعد، لینڈنگ گیئر کی ممکنہ ناکامی کی وجہ سے طیارہ ہوا میں گھوم گیا اور بیلی لینڈنگ کے ساتھ دوسری لینڈنگ کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ دیوار سے ٹکرا گیا۔ایک ٹی وی فوٹیج میں آگ کے شعلوں میں گھرے بوئنگ 737-800 سے کالے دھوئیں کا بڑا غبار نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایک اور فوٹیج میں طیارے کے دائیں بازو پر ایک انجن اترنے کی کوشش کرنے پہلے آگ کی لپٹوں کے ساتھ دھواں چھوڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حادثے کی صحیح وجہ معلوم کرنے میں کم از کم مہینوں سے سال لگ سکتے ہیں۔
