
130views
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کی صبح مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں کانگریس قائدین نے پارلیمنٹ احاطے میں پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی موجود تھے۔
