National

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

117views

وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث قدرے بہتری واقع ہونے کے با وجود شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس سے لوگ رات بھر ٹھٹھرتی سردیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 6 مارچ کی شام سے 7 مارچ تک مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 سے 14 مارچ تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.