
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،5فروری:۔ریگولر ایگزیکٹیو انجینئر اسپیشل ڈویژن رام گڑھ کے شیکھر کمار نے بطور ایگزیکٹیو انجینئر اسپیشل ڈویژن رام گڑھ کا چارج سنبھالا، شیکھر کمار نے بدھ کے روز دوپہر 1:30 بجے رام گڑھ اسپیشل ڈیویژن کے طور پر اپنا کام سنبھالا۔شیکھر کمار نے کہا کہ سرکار اور محکمہ کے ہدایت کے مطابق اسپیشل ڈیویژن رام گڑھ کے ایگزکیٹیو انجینئر کے طور پر اپنا تعاون دیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل ڈیویژن میں سرکار کی ترقیاتی کاموں کو ایمانداری سے پورا کروں گا۔ سبکدوش ہونے والے ایگزکیٹیو انجینئر راج کمار بھارتی کے ذریعہ شیکھر کمار کو چارچ سونپا۔ سب سے پہلے اسپیشل ڈیویژن کے دفتر آڈیٹوریم واقع بلاک بی پہنچنے پر اسپیشل ڈیویژن دفتر کے عملہ، جونیئر انجینئر وغیرہ کے ذریعہ ایگزکیٹیو انجینئر شیکھر کمار کو گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا۔ موقع پر دفتر کے عملہ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
