Sports

دورہ آسٹریلیا سے پہلے میدان میں وقت گزارنا چاہتا ہوں: شامی

6views

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) تیز گیند باز محمد شامی نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جانے سے پہلے میدان میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔شامی نے گروگرام میں یوجینکس ہیئر سائنس کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہا، ’’آسٹریلیا سیریز ابھی بہت دور ہے اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم، اس وقت میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھوں اور یہ دیکھوں کہ اگر میں آسٹریلیا گیا تو وہاں مکمل فٹ ہوکر جاؤں۔ میں جانتا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہمیں کس قسم کی باؤلنگ کرنی ہے۔ اس لیے میں اس کے لیے بہت سوچ سمجھ کر تیاری کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں وہاں جانے سے پہلے میدان میں کچھ وقت گزارتا ہوں تو اچھی تیاری کے ساتھ آسٹریلیا جا سکوں گا۔آسٹریلیا سیریز میں شامل ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ میچ کے بعد گیندبازی پریکٹس کے بعدمجھے بہت اچھا لگا۔ پہلے میں آدھے رن اپ کے ساتھ بولنگ کر رہا تھا اور کل میں نے پورے رن اپ کے ساتھ گیند بازی کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.