نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے صدر دجمہوریہ روپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سمیت کئی لیڈروں اور افسران نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈالا صبح 11 بجے تک اوسطاً 19.95 فیصد پولنگ ہوچکی ہے۔صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے پہلی بار قومی راجدھانی علاقے میں ووٹ ڈالا ہے۔ مسٹر دھنکھڑ اپنی اہلیہ سدیش دھنکھڑ کے ساتھ نارتھ ایونیو میں سی پی ڈبلیو ڈی سروس سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے قطار میں کھڑے لوگوں سے بات چیت کی۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ کیوکو جے شنکر نے این ڈی ایم سی اسکول آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، تغلق کریسنٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ’’میں نے دہلی کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ دہلی کے لوگ ووٹنگ میں ریکارڈ بنائیں۔‘‘لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ووٹ ڈالنے نرمان بھون میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اور کالکاجی اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی نے کالکاجی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں ہے، یہ ایک مذہبی جنگ ہے۔ یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے۔آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور والدین گوبند رام کیجریوال اور گیتا دیوی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے لیڈی ارون سینئر سیکنڈری اسکول پہنچے۔ نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے مسٹر کیجریوال کا مقابلہ کانگریس کے سندیپ ڈکشت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرویش ورما سے ہے۔اس کے علاوہ کئی بڑی شخصیات نے بھی اپنا ووٹ ڈالا، جن میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے دہلی کی کے کامراج لین میں ڈالا۔ انہوں نے پولنگ بوتھ پر تبصرہ بھی لکھا۔ ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بھی کے کامراج لین میں واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو ووٹ ڈالنے موتی باغ اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں صبح سے ہی صاف ستھرے طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بہترین انتظامات ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے لوگوں کا تجربہ اچھا ہے۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ اور ان کی اہلیہ نے موتی باغ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔قومی راجدھانی کے 1.56 کروڑ ووٹر شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کے لیے 13 ہزار کے قریب پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
11
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دہلی انتخابات کیلئے ووٹنگ ختم:تقریباً 58 فیصد ووٹنگ
نئی دہلی، 5 فروری:۔ (ایجنسی) دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ آج صبح...
سرکاری ملازمین’ چَیٹ جی پی ٹی‘ اور ’ ڈیپ سیک‘ کا استعمال نہ کریں
حکومت ہند نے کیا انتباہ نئی دہلی، 5 فروری:۔ (ایجنسی) حکومت ہند کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا...
ہمارا مقصد دہشت گردوں کے وجود کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے
سیکورٹی ادارے دراندازی کو روک کر دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کریں : شاہ نئی دہلی، 05 فروری (یو...
وزیر اعظم نریندر مودی نے تروینی میں لگائی آستھا کی ڈبکی
مہاکمبھ نگر، 5 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاکمبھ کے موقع پر بدھ کو گنگا، جمنا اور...