HazaribaghJharkhand

ہزاری باغ: چھ بچےڈیم میں ڈوب گئے

139views

ہزاری باغ؍ رانچی، 17 اکتوبر:۔ ہزاری باغ ضلع میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں لوٹوا ڈیم میں نہانے گئے 7 بچے ڈوب گئے۔ ان بچوں میں سے ایک سانو کمار کو تو کسی طرح بچا لیا گیا لیکن 6 بچوں کی موت ہو گئی۔ تمام بچے ضلع ہزاری باغ کے رہائشی تھے۔ واقعے سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن اور سی ایم ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پر حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ضلع کونسل کے صدر امیش مہتا نے بتایا کہ تمام بچے ہزاری باغ کے ماؤنٹ ایگمونٹ اسکول کے طالب علم تھے۔ وہ تین بائک پر لوٹوا ڈیم کا دورہ کرنے آئے تھے۔ حادثے میں جن چھ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان میں پروین یادو، شیو ساگر، میانک سنگھ، رجنیش پانڈے، ایشان سنگھ اور سمیت کمار شامل ہیں۔ اس حادثے میں چھ گھروں کے چراغ بجھ گئے ہیں۔ اچک کے مکھیا رنجیت کمار مہتا نے بتایا کہ وہ اپنے ہوٹل کے پاس بیٹھے تھے۔ اسی دوران تین بائک پر سوار تمام طلبہ وہاں پہنچ گئے۔ تمام بچوں کے پاس سکول بیگ تھے اور وہ سکول یونیفارم میں تھے۔ جس کے بعد اس نے قریبی دکان سے کھانے پینے کی کچھ چیزیں خریدکر ڈیم کی طرف بڑھ گئے۔ کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ تمام بچے ڈیم میں ڈوب گئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.