دہلی کے تمام اسکول جمعہ تک بند کردیئے گئے ہیں۔ اب اگلے پیر سے اسکول کھلنے کا امکان ہے۔ سردی کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔واضح رہے دہلی میں ایک تو سردی اور کووڈ کے پھیلنے کی خبروں کے بیچ بچوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
دہلی میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول اگلے پانچ دنوں تک بند رہیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات (دہلی سرمائی تعطیلات میں توسیع) پیر 8 جنوری سے جمعہ 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سردی کی لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Schools in Delhi will remain closed for the next 5 days due to the prevailing cold weather conditions, for students from Nursery to Class 5.
— Atishi (@AtishiAAP) January 7, 2024
واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 جنوری بروز بدھ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی اسے واپس لے لیا گیا تھا۔ واضح رہے یہ فیصلہ پانچوی جماعت تک کے بچوں کے لئے لیا گیا ہے۔