لکھنؤ، 02 اکتوبر (یو این آئی) سرفراز خان (221 ناٹ آؤٹ) کی ڈبل سنچری کی بدولت ممبئی نے بدھ کو ریسٹ آف انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹ پر 536 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ایکنا اسٹیڈیم میں ہونے والے آج کے کھیل کے ہیرو ممبئی کے ماہر مڈل آرڈر بلے باز سرفراز تھے، جن کا جواب باقی ہندوستان کے کسی باؤلر کے پاس نہیں تھا۔ یوپی کے اعظم گڑھ کے رہنے والے سرفراز نے اپنے کل کے اسکور 54 رنز سے پہلے کھیل کا آغاز کیا اور آج کی نہ ختم ہونے والی اننگز میں بھرپور فارم میں تھے۔انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کی 14ویں سنچری فخر کے ساتھ مکمل کی۔ وہ اپنی ڈبل سنچری کے دوران اب تک 25 چوکے اور چار چھکے لگا چکے ہیں۔سرفراز کو تنوس کوٹیان (64) اور شاردول ٹھاکر (36) نے سپورٹ کیا۔ شاردول آج کے کھیل کے آخری اوور میں سرنش جین کا شکار بنے۔ اس سے پہلے ریسٹ آف انڈیا کو دن کی پہلی کامیابی کپتان اجنکیا رہانے (97) کی شکل میں ملی۔ وہ یش دیال کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے اور اپنے کیرئیر کی 41ویں سنچری بنانے سے محروم رہے۔ریسٹ آف انڈیا کے لیے مکیش کمار نے اب تک 109 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ یش دیال اور پرشدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
69
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی انڈر 19 خواتین ٹیم کو 5 کروڑ روپے کا انعام
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی...
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...