National

این ڈی اے اتحادیوں کے حصے میں صرف ‘جھنجھنا وزارت’ آئی ہیں: سنجے سنگھ

62views

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مودی حکومت کی تیسری میعاد میں وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ  نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے دیگر اتحادیوں کے حصے میں صرف ‘جھنجھنا وزارت’ ہی آئی ہیں۔  سینئر اے اے پی رہنما سنجے سنگھ نے وزارت کے اشتراک پر کہاکہ “نہ داخلہ، نہ دفاع، نہ خزانہ، نہ خارجہ، نہ تجارت، نہ سڑکیں، نہ ریلوے، نہ تعلیم، نہ صحت، نہ زراعت، نہ آب، نہ پٹرولیم نہ ٹیلی کمیونیکیشن۔ صرف ’جھنجھنا وزارت‘ جو این ڈی اے کےاتحادیو کے پاس آئی، بہت بڑی توہین ہے!

واضح رہے کہ این ڈی اے کی دو بڑی اتحادی جماعتوں میں سے جنتا دل یونائیٹڈ کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو پنچایتی راج کے ساتھ ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری محکمہ کا کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ رام ناتھ ٹھاکر کو جے ڈی یو کوٹے سے زراعت اور کسانوں کی بہبود کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ تلگو دیشم پارٹی کے کے رام موہن نائیڈو کو شہری ہوا بازی کی وزارت میں کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے بی جے پی کے ارکان بھی زیادہ ہیں اس لئےان کی وزارتیں بھی زیادہ ہیں اور کیونکہ ان کے پاس دو مرتبہ حکومت چلانے کا تجربہ ہے اس لئے اہم وزارتیں انہیں کے پاس ہیں ۔ جنتا دل یونائیٹڈ  اور تیلگو دیشم کی جانب سے قلمدانوں کو لے کر کوئی ناراضگی بھی نہیں ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.