16
نئی دہلی، 9 دسمبر:۔ (ایجنسی) محکمہ محصولات کے سکریٹری سنجے ملہوترا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نئے گورنر ہوں گے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی آر بی آئی کے نئے گورنر کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ وہ ششی کانت داس کی جگہ لیں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ملہوترا ریزرو بینک کے 26ویں گورنر ہوں گے۔ کمیٹی نے 11 دسمبر 2024 سے تین سال کی مدت کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کے طور پر ان کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ملہوترا، جو 1990 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، شکتی کانت داس کی جگہ لیں گے، جن کی موجودہ میعاد 10 دسمبر کو مکمل ہونے والی ہے۔ آر بی آئی کے 25ویں اور موجودہ گورنر داس نے دسمبر 2018 میں ارجیت پٹیل سے عہدہ سنبھالا تھا۔