
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،9فروری:۔ آر جے ڈی رام گڑھ ضلع کی نشست اتوار کو 5 بجے ہوٹل ملن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت ضلع صدر محمد گلزار انصاری اور نظامت ضلع سکریٹری آلوک چوبے کے ذریعہ کیا گیا۔ نشست میں آر جے ڈی پارٹی کی رکنیت مہم چلانے، پارٹی میں نئے لوگوں کو رکنیت مہم سے جوڑنے کو لیکر پالیسی بنائی گئی۔ پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے، آر جے ڈی کے اصول کو عوام تک پہنچانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس نشست میں خاص طور پر گردھاری گوپ رکنیت انچارج نیز ریاستی نائب صدر آر جے ڈی، شیام داس سنگھ ریاستی نائب صدر نیز رکنیت انچارج رام گڑھ، خواتین ریاستی صدر نیز رکنیت انچارج رام گڑھ ریشمی پرکاش، ریاستی نائب صدر سنتوش یادو، ریاستی نائب صدر رمیش یادو، آر جے ڈی کے سینئر لیڈر شاہد صدیقی، اقلیتی ضلع صدر حاجی واحد انصاری، خواتین ضلع صدر سشما دیوی، یووا ضلع صدر اکبر خان، یووا ریاستی سکریٹری للن پرساد یادو، راج کمار کیسری، جتیندر کمار، ایوب علی، نثار انصاری، سنجئے یادو، جانکی ٹھاکر، پپو یادو، پارس مہتو، ببلو خان وغیرہ آر جے ڈی کے لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔
