Sports

رائفل شوٹنگ کلب کے کھلاڑی نیشنل یونیورسٹی پنجاب کیلئے ہوئے روانہ

31views

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 7 جنوری: رائفل شوٹنگ کلب کے کھلاڑی پنجاب میں ہونے والے نیشنل یونیورسٹی میچ میں شرکت کے لیے پنجاب روانہ ہو گئے ہیں۔ چترا رائفل شوٹنگ کلب کے نشانے باز اس مقابلے میں ونوبا بھاوے یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے۔ یہ مقابلہ 8 سے 18 جنوری تک منعقد کیا گیا ہے۔ شوٹرسچن کمار، فائق حسن، رشبھ جھا اور سونی کماری مقابلے کے رائفل شوٹنگ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔جبکہ شوٹر اسنیہا کماری پسٹل شوٹنگ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ چترا رائفل شوٹنگ کلب کے سکریٹری کم انسٹرکٹر نتیش کمار نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی چترا رائفل شوٹنگ کلب میں طویل عرصے سے ٹریننگ کر رہے ہیں۔انہوں نے رخصت ہونے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے بہترین کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جیت کر یہ کھلاڑی نہ صرف ضلع بلکہ یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چترا میں شوٹنگ کے کھلاڑی مختلف مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.