رانچی، 22 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے کہا کہ ووٹنگ کے دن عوامی ٹریفک کو کم سے کم متاثر کرتے ہوئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے ۔آج نرواچن سدن سے تمام اضلاع کے ڈپٹی الیکشن افسروں اور وہیکل مینجمنٹ سیل کے عہدیداروں کے ساتھ آن لائن میڈیم کے ذریعے جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ کوشش کی جانی چاہئے کہ عام لوگوں کو سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ووٹنگ کے دن عام زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔مسٹر کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کیلئے انتخابی مقاصد میں استعمال کیلئے اسکول کی گاڑیاں حاصل کرنے کا انتظام ہے۔ ان گاڑیوں کو صرف پولنگ پارٹی کی آمدورفت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے جس سے اسکول کے بچوں کی کلاسوں میں کم سے کم رکاوٹ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے 13 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے ووٹنگ کے دن سے 2 دن پہلے 11 نومبر کی شام انتخابی کاموں کیلئے گاڑیاں منگوائی جائیں اور اسکول کی گاڑیوں کو ووٹنگ کے کام سے فارغ کر دیا جائے۔ ووٹنگ کے اگلے دن کی صبح اس کی وجہ سے اسکولوں میں صرف 1 دن گاڑیوں کی عدم دستیابی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح 20 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں اسکولی گاڑیوں کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔
16
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...