جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 اکتوبر:۔ ہائی کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی بابولال مرانڈی کے قریبی ساتھی اور ان کے پریس مشیر سنیل تیواری کے خلاف درج جنسی ہراسانی کا مقدمہ منسوخ کر دیا ہے۔ سنیل تیواری کے خلاف مقدمہ نمبر 229/2021 اور 180/2024 درج کیا گیا تھا۔ سنیل تیواری کی درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار دویدی کی عدالت میں ہوئی۔ ان کی طرف سے وکیل پرشانت پالو اور پارتھا جالن نے اپنا کیس پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کھونٹی کی ایک لڑکی نے سنیل تیواری پر اس کی عصمت دری کرنے اور ذات سے متعلق الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے گالی دینے کا الزام لگایا ہے۔ لڑکی نے 16 اگست 2021 کو رانچی کے ارگوڑا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں پورے واقعہ کا سلسلہ وار ذکر کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سنیل تیواری نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایف آئی آر کی منسوخی سے انہیں بڑی راحت ملی ہے۔
7
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اس بار الیکشن کا اعلان مقررہ وقت سے پہلے کر دیا گیا
حکومت کو مدت پوری کرنے کی اجازت نہیں دی: وزیر اعلیٰ نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے جدید بھارت نیوز سروسگڑھوا،...
دیوگھر ڈی سی کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق افسران کو ضروری ہدایات
’ ووٹر ہیلپ لائن ایپ‘ یا ’ووٹرس سروس پورٹل‘ کے ذریعے ووٹر لسٹ میں اپنانام درج کر سکتے ہیں جدید...
ووٹر ہیلپ لائن ایپ، مکمل معلومات ایک کلک پر دستیاب
رانچی،21 اکتوبر(ایجنسی) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے انتخابی عمل کو آسان اور ووٹروں تک رسائی کے لیے کئی...
الیکشن کمیشن نے اجے سنگھ کو جھارکھنڈ کا نیا ڈی جی پی بنایا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 اکتوبر:۔ الیکشن کمیشن نے اجے کمار سنگھ کو جھارکھنڈ کا نیا ڈی جی پی بنا...