Jharkhand

رانچی: ڈی سی و ضلع الیکشن آفیسر نےتمام ضلعی انتخابی بوتھوں کا معائنہ کیا

14views

معائنہ کے دوران انتخابی سیل کے انتظامات کا جائزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19اکتوبر: ڈپٹی کمشنر و ضلع الیکشن آفیسر رانچی ورون رنجن نےسنیچر کو تمام ضلعی انتخابی سیلوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انتخابی سیل کے پورے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام انتخابی عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر و ضلع الیکشن آفیسر ورون رنجن کے ذریعہ آر او۔ سیل 63 رانچی، 64 ہٹیا، 65 کانکے، 66 مانڈر کا جائز ہ لیتے ہوئے انہوں نے انتخابی عہدیداروں کے ذریعہ امیدواروں سے لئے جانے والے مواد اور امیدواروں کو دیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کی معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر و ضلع الیکشن آفیسر رانچی، ورون رنجن کے ذریعہ معائنہ کے دوران چیک لسٹ کے بارے میں انتخابی عہدیداروں سے معلومات،ملاقاتی کے بیٹھنے کے لیے انتظار گاہ کے بارے میں معلومات لی۔زائرینکے بیٹھنے کے لیے انتظار گاہ کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے پورے معائنہ کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اس دوران تمام عہدیداران، تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور الیکشن سیل کے تمام اہلکار موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.