جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 4 نومبر:۔ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں اخراجات کے مبصر نے پیر کو ایم سی ایم سی سیل کا معائنہ کیا۔ انتخابی عمل کو صاف ستھرا اور منصفانہ انداز میں انجام دینے کے مقصد سے، اخراجات کے مبصر 22 برکاگاؤں سومیندو کمار داس (IRS) نے کلکٹریٹ کمپلیکس میں واقع معلوماتی عمارت میں بنائے گئے MCMC سیل کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، اخراجات کے مبصر نے ایم سی ایم سی سیل میں نگرانی کرنے والے اراکین سے معلومات لی تھیں۔ اس دوران ضلع پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر پربھات شنکر نے ایم سی ایم سی سیل سے متعلق ہو رہے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس کے علاوہ امیدواروں کی جانب سے سوشل میڈیا اور خبروں، اشتہارات وغیرہ کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ معائنے کے دوران اخراجات کے مبصر کو ہدایت دی گئی کہ وہ سوشل میڈیا پر امیدواروں کی نگرانی کریں اور ضلع کے مختلف پورٹلز پر پیڈ نیوز کے پیش نظر خصوصی نگرانی رکھیں۔
60
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام کانیں بند کر دی جائیں گی، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا
دھنباد میں جے ایم ایم کے 53 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعلیٰ نے مرکز کو خبردار کیا جدید بھارت...
صدر جمہوریہ پر تبصرہ معاملہ
رانچی میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف شکایت جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 فروری:۔ جنجاتی تحفظ منچ کی خاتون...
اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ ملک میں سب سے پیچھے ہے
گورنر سنتوش گنگوار کا جمشید پور ویمنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب جدید بھارت نیوز سروسجمشید پور، 4 فروری:۔ گورنر...
عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس بھون میںجنتا دربار
کارروائی کے دوران لاپرواہی ناقابل برداشت:شلپی نیہا ترکی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 ؍فروری: عوام کے مسائل کے حل کے...