142
چیف جسٹس ڈاکٹر جسٹس ودیوت رنجن شڈنگی نے حلف دلایا
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے آج اڈیشہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ انہیں اوڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر جسٹس ودیوت رنجن شڈنگی نے عہدے کا حلف دلایا۔ راج بھون میں رگھوور داس کا استقبال ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کیا۔ اس سے پہلے رگھوور داس منگل کو اڈیشہ پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے پوری دھام میں جگناتھ سوامی کے درشن اور پوجا کی۔ انہوں نے مہا پربھو سے سب کی بھلائی کے لیے دعا کی۔ اس کے بعد مندر کے باہر عقیدت مندوں سے ملاقات کی۔