International

کواڈ کے وزرائے خارجہ کی واشنگٹن میں ملاقات

40views

آزاد انڈو پیسیفک کی وکالت کی

واشنگٹن ڈی سی۔ 22؍جوری۔ ایم این این۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر تین کواڈ ممالک کے ان کے ہم منصبوں نے ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جہاں “خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھا جاتا ہے اور اس کا دفاع کیا جاتا ہے۔ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کے طور پر ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے فوراً بعد واشنگٹن میں ملاقات کی، جو چار ملکی گروپ بندی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔مسٹر جے شنکر کے ساتھ منگل کی رات امریکی محکمہ خارجہ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایویا اور آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ایک مشترکہ بیان میں، چاروں کواڈ ممالک نے کہا کہ وہ اپنے اس یقین کو برقرار رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون، اقتصادی مواقع، امن، استحکام اور سلامتی تمام شعبوں بشمول میری ٹائم ڈومین میں، ہند بحرالکاہل کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ”ہم کسی بھی یکطرفہ اقدامات کی بھی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو طاقت یا جبر کے ذریعے جمود کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔”چاروں ممالک نے کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر علاقائی سمندری، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد اور لچکدار سپلائی چین کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔”ہم آنے والے مہینوں میں کواڈ کے کام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں اور کواڈ لیڈرز کے اگلی سربراہی اجلاس کی تیاری کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر ملیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.