کولکاتہ،5فروری(راست)کولکاتا کے مشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ الحاج حافظ وقاری محمد حیدر برہانی قادری علیہ الرحمہ کاگزشتہ کل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اس موقعہ پر علّامہ روشن ضمیر نوری بانی و ڈائریکٹر قراءت اکیڈمی نے اظہار تعزیت پیش کی ۔ واضح رہے کہ علمی حلقہ کی معروف شخصیت حضرت حیدر صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دل کو بڑا صدمہ پہنچا ، اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے ۔ قاری صاحب دارالعلوم ضیاء الاسلام کے سابق استاذ ، ذی استعداد قاری اور بڑے خلیق و ملنسار تھے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بڑے اچھے آدمی تھے۔ میں کسی پروگرام میں شریک تھا اسی دوران میرے شریک سفر مولانا قمرالدین مصباحی نے یہ جانکاہ خبر دی کہ قاری صاحب کا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا ۔ کلمہ استرجاع پڑھا اور حضرت کے لیے دعا کی ۔ علمی رعب ودبدبہ اور مذہبی ومسلکی تصلب میں بھی اعلی مقام پر فائز تھے۔ قاری صاحب نے سیکڑوں طلبا کو علم دین سے آراستہ کیا ہے ، دینی درد اور قومی حمیت سے سرشار تھے۔ آج بھی کولکاتا و دیگر علاقوں میں حضرت کے شاگرد موجود ہیں اور دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں قراءت اکیڈمی و دارالترجمہ و النشر کے اساتذہ ارکان، ذمہداران قاری صاحب کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
9
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم
صاحب ثروت حضرات ضرورت مندوں کا خیال کرکے اجر کے مستحق بنیں:مفتی فخرالدین کولکاتہ،30جنوری(راست) امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ...
ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: ممتابنر جی
علی پور دوار، 22 جنوری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی...
ہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آنے والی اسٹیل ایکسپریس پر پتھراؤ
چار کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جدید بھارت نیوز سروسجمشیدپور، 21 جنوری:۔ آر پی ایف تحقیقات میں مصروف ہے۔جمشید پور:...
کولکاتہ میں امارت شرعیہ کی زیرقیادت بنگال وجھارکھنڈکی ملی تنظیموں، مختلف مکاتب فکر اور پارٹیوں پر مشتمل وفد کی جے پی سی سے ملاقات
جے پی سی کے سامنے بل کے خلاف مضبوط دلائل پیش اور بل مسترد کرانے کا مطالبہ کو لکا تہ...