مہاتما گاندھی کے آکاشوانی اسٹوڈیو آنے کی یاد میں آج عوامی نشریاتی خدمات کا دن منایا جارہا ہے

267views
آج عوامی نشریاتی خدمات کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1947 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دلی میں واقع آل انڈیا ریڈیو کے اسٹوڈیو میں پہلی اور آخری مرتبہ آنے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے، جسے اب آکاشوانی کہا جاتا ہے۔
مہاتما گاندھی نے اُس وقت اُن بے گھر لوگوں سے خطاب کیا تھا جو تقسیم کے بعد ہریانہ میں عارضی طور پر کروکشیتر میں بس گئے تھے۔ اس موقع پر نئی دلی میں آکاشوانی بھون میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
