اتر پردیش: ’بس ایک بار سوچ کر دیکھیے‘، امتحان سے قبل پیپر لیک معاملہ میں پرینکا گاندھی کا اظہارِ فکر
اتر پردیش میں پولیس بھرتی امتحان کا پیپر لیک ہونے کے بعد نوجوانوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پیپر لیک ہونے کی خبر سے افسردہ نوجوانوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور بڑی تعداد میں سڑکوں پر مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کی سرکردہ لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے میں شدید فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں سوال اٹھایا ہے کہ آخر کون لوگ پیپر لیک کراتے ہیں اور کس طرح اسے انجام دیا جاتا ہے؟ برسراقتدار طبقہ کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ آخر چاند اور مریخ پر جانے والا ہمارا ملک ایک فل پروف امتحان نہیں کرا سکتا؟
Re-Exam, Re-Exam….
बस एक बार सोच कर देखिए- 50 लाख से अधिक युवाओं ने फॉर्म भरा। ये प्रदेश के इतिहास की सबसे बड़ी परीक्षा थी। 400रू का एक फॉर्म था। 48 लाख एडमिट कॉर्ड जारी हुए। और परीक्षा के पहले पेपर लीक हो गया। क्या बीत रही होगी बच्चों पर? उनके परिवारों पर?
ऐसा ही RO Exam… pic.twitter.com/xdx86zftRS
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 23, 2024
اپنے پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے ’’ری-اکزام، ری-اکزام… بس ایک بار سوچ کر دیکھیے۔ 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے فارم بھرا۔ یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا امتحان تھا۔ 400 روپے کا ایک فارم تھا۔ 48 لاکھ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوئے اور امتحان کے پہلے پیپر لیک ہو گیا۔ کیا گزر رہا ہوگا بچوں پر؟ ان کے کنبوں پر؟ ایسا ہی آر او امتحان میں ہوا۔ پیپر لیک ہو گیا۔ یوپی کے ایک گاؤں میں یہ بحث ہو رہی ہے۔ حکومت سو رہی ہے۔ لڑکے-لڑکیاں الٰہ آباد، میرٹھ سے لکھنؤ تک چیخ و پکار اور مظاہرہ کر رہے ہیں اور ری-اکزام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت انھیں بے عزت کر رہی ہے۔ لاٹھیوں سے پٹوا رہی ہے۔‘‘
وزیر اعظم ’وصولی بھائی‘ کی طرح جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر ’چندے کا دھندا‘ کر رہے: راہل گاندھی
اپنے پوسٹ میں پرینکا گاندھی یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’کون کراتا ہے یہ پیپر لیک؟ کیسے ہوتا ہے یہ پیپر لیک؟ چاند-مریخ پر جانے والا ہمارا ملک ایک فل پروف امتحان نہیں کرا سکتا؟ جہاں ایک نوجوان کی محنت چوری نہ ہو، اس کے مستقبل پر ڈاکہ نہ پڑے!!‘‘
लखनऊ से लेकर प्रयागराज तक पुलिस भर्ती पेपर लीक को लेकर युवा सड़कों पर हैं।
और वहां से मात्र 100 किमी दूर वाराणसी में प्रधानमंत्री युवाओं के नाम पर युवाओं को ही बरगला रहे हैं।
ठेठ बनारसी अंदाज में कहें तो मोदी जी ‘नानी को ननिहाल का हाल सुना रहे हैं’। pic.twitter.com/rjnrdu2ViQ
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 23, 2024
پولیس بھرتی پیپر لیک معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’لکھنؤ سے لے کر پریاگ راج تک پولیس بھرتی پیپر لیک کو لے کر نوجوانوں سڑکوں پر ہیں۔ وہاں سے محض 100 کلومیٹر دور وارانسی میں وزیر اعظم نوجوانوں کے نام پر نوجوانوں کو ہی ورغلا رہے ہیں۔ ٹھیٹھ بنارسی انداز میں کہیں تو مودی جی نانی کو نانیہال کا حال سنا رہے ہیں۔‘‘