وزیراعظم نریندر مودی تلنگانہ میں 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹ ملک کے نام وقف کرنے والے ہیں
وزیراعظم نریندر مودی تلنگانہ میںمحبوب نگر پہنچنے والے ہیں۔ وزیراعظم 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتیپروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے اور کچھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیںگے۔ یہ پروجیکٹ سڑک اور ریل بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں ہیں۔جناب مودی 505 کروڑ روپے کی لاگت سے منیرآباد-محبوب نگر سیکشن پر تعمیر کی گئی نئیریلوے لائن ملک کے نام وقف کریں گے اور Kachiguda-Raichur ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔ وہ 2 ہزار 457 کروڑ روپے کی لاگت سے سوریہپیٹ اور کھمم کے درمیان بنائی گئی چار لین والی شاہراہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم6 ہزار 400 کروڑ روپے مالیت کے کئی دیگر سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جناب مودی حیدرآباد میں مرکزی یونیورسٹی میں 81 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئیچار عمارتوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح بھی کریں گے۔ وہ آج شام محبوب نگر میں ایکجلسہ عام سے بھی خطابکرنے والے ہیں۔ جناب مودی کَل نظام آباد جائیں گے اور 8 ہزار 21 کروڑ روپے کی مالیتکے کچھ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور کچھ دیگر پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریںگے۔وزیراعظم ہاسن-چارلاپلی LPG پائپلائن ملک کے نام وقف کریں گے، جسے ہندوستان پٹرولیم کارپویشن لمیٹڈHPCL نے 2 ہزار 661کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔ اِس طرح 37 لاکھ سے زیادہ صارفین کوLPG گیس مل سکے گی۔