ولمنگٹن ( امریکہ )۔ 22؍ ستمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو امریکہ کے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔دونوں وزرائے اعظم نے خصوصاً مارچ 2022 میں اپنی اولین سالانہ سربراہ ملاقات کے بعد سے اپنی دیگر ملاقاتوں کو گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا۔ وزیر اعظم نے گذشتہ چند برسوں میں بھارت – جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری میں پیش رفت کی سمت میں وزیر اعظم کشیدا کی غیر متزلزل لگن اور قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں قائدین نے اس بات کو نوٹ کیا کہ بھارت- جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری اپنے 10ویں برس میں داخل ہوگئی ہے اور انہوں نے ان تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا، اور دفاع و سلامتی سے متعلق تعلقات اور بی 2 بی اور پی 2 پی اشتراک سمیت باہمی تعاون کو مزید عمیق بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے وزیر اعظم کشیدا کو الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کی تکمیل اور کامیابی کیلئے اپنی نیک ترین خواہشات کا اظہار کیا۔
59
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی ترقی کا اوسط کورونا سے قبل کے مقام تک نہیں پہو نچا
جی- 20 کے رکن ممالک نے ٹرائیکا کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی ریو ڈی جنیرو، 20 نومبر (یو این...
وزیر اعظم مودی نےگیانا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی
بارباڈوس۔20؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گیانا میں ہندوستانی ڈائاسپورا ممبران -- جن...
اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ
جوابی حملے میں صہیونی فوجی مارا گیا بیروت، 20 نومبر (یو این آئی) اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بموں سے...
دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی
پوتن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دئیے ماسکو، 20 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن...