نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو نئی دہلی میں کوٹیلیہ اقتصادی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور گرین ٹرانزیشن، ہندوستانی معیشت کی مالی امداد اور گلوبل ساؤتھ کی معیشتوں جیسے امور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔مسٹر مودی کل تاج پیلس ہوٹل، نئی دہلی میں تقریباً 6:30 بجے شام کوٹیلیہ اقتصادی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔کوٹیلیہ اقتصادی کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 4 سے 6 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ اس سال کی کانفرنس گرین ٹرانزیشن کی مالی اعانت، جیو اکنامک فریگمنٹیشن اور نمو پر مضمرات، دیگر کے درمیان لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی ایکشن کے اصول جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ہندوستانی اور بین الاقوامی اسکالرز اور پالیسی ساز دونوں ہندوستانی معیشت اور گلوبل ساؤتھ کی معیشتوں کو درپیش کچھ اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے مقررین کی شرکت متوقع ہے۔کوٹیلیہ اقتصادی کانفرنس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ نے وزارت خزانہ کے اشتراک سے کیا ہے۔
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...
کیوں کھیلو انڈیا ہر ایتھلیٹ کے سفر کا اب ایک بڑا حصہ ہے؟از: ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سات برس قبل، ہم نے 2018 میں...