رانچی، 8 اکتوبر :۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے قریب جل جیون مشن کے دفتر پر پی ایل ایف آئی کے عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے نے انتظامیہ اور پولیس افسران کی نیند اڑا دی ہے۔ یہ واردات ہفتہ کی دیر رات لاپنگ تھانہ علاقہ کے دولائیچہ گاو?ں میں ہوئی۔ اس دوران دفتر میں موجود 15 افراد کو پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ رنگداری نہیں ملنے سے برہم عسکریت پسندوں نے ایک کمرہ بھی جلا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس واردات میں پی ایل ایف آئی کے عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ کچھ دن پہلے جل جیون مشن کے دفتر کو چلانے والی کمپنی کی سائٹ انچارج شانتی پٹیل نے انتظامیہ کو مطلع کیا تھا کہ انکت سنگھ نامی شخص نے پی ایل ایف آئی کمانڈر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ 5 لاکھ روپے رنگداری مانگ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے رنگداری دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس واردات کے بعد علاقے میں یہ چرچا بھی ہے کہ اس کمپنی میں پی ایل ایف آئی کے نام پر دو لوگوں کو رکھا گیا تھا۔ شانتی پٹیل نے آج (اتوار) صبح بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات اچانک 25-20 نقاب پوش لوگ دفتر میں داخل ہوئے۔ جو سامنے ملا اسے بری طرح مارا گیا۔ یہ نقاب پوش اپنے آپ کو پی ایل ایف آئی نکسلائٹ بتا رہے تھے۔ اس دوران وہ نعرے لگاتے رہے کہ جب تک رنگداری نہیں دوگے کام نہیں ہونے دیا جائے گا۔ توڑ پھوڑ کے بعد ان نقاب پوشوں نے ایک کمرے کو آگ لگا دیا۔ڈی ایس پی (بیڑو) رجت منی بکھلا کا کہنا ہے کہ واردات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس واردات میں انکت نامی شخص کا کردار سامنے آیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ نکسلی واقعہ نہیں ہے۔ اسی گاو?ں کے کچھ نوجوانوں نے جل جیون مشن کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔ ان تمام کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مخبروں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
135
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...