Sports

زخمی کمنس اور ہیزل ووڈ چیمپئن ٹرافی سے باہر

58views

سڈنی، 6 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ چوٹ کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس کے علاوہ مچل مارش اور مارکس اسٹوئنس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ مارش کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کو ان تمام کھلاڑیوں کی جگہ 12 فروری تک نئے کھلاڑیوں کا اعلان کرنا ہے۔بیلی نے کہا، “ان کھلاڑیوں کا باہر رہنا مایوس کن ہے، لیکن دوسرے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔”خیال کیا جا رہا ہے کہ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو سمتھ یا ٹریوس ہیڈ کو ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے پاس شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن، لیگ اسپنر تنویر سانگھا، اسپن آل راؤنڈر کوپر کونلی، بلے باز جیک فریزر میک گرک اور فاسٹ بولر آل راؤنڈر بو ویبسٹر بھی ہیں جو آپشنز ثابت ہوسکتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.