National

ہماری مثبت سیاست کے ہمیشہ مثبت نتائج ہی برآمد ہوں گے: تیجسوی یادو

147views

بہار کے اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ریاست میں سرکاری ملازمتیں دینے کے معاملے میں ایک بار پھر ریاست کی سابق مہاگٹھ بندھن حکومت کی کارگزاریوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری مثبت سیاست کا ہمیشہ مثبت نتیجہ ہی برآمد ہوگا۔ تیجسوی یادو نے یہ بیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعے سینئر افسران کو خالی سرکاری عہدوں کو پُر کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کرنے کی ہدایت کے بعد دیا ہے۔

بھوپال میں درختوں کی حفاظت کے لیے عوام کا کامیاب احتجاج، تقریباً 29 ہزار درخت کاٹنے کی تجویز منسوخ

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے مہینوں کی مختصر مدت میں 10 لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں دیں۔ اس دوران 3 لاکھ سرکاری ملازمتیں عمل میں لائی گئیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے چند ماہ سے تعطل کا شکار تھیں۔ مہا گٹھ بندھن حکومت کے آنے سے قبل ایک لاکھ اساتذہ کی بھرتی کے پہلے سے طے شدہ تیسرے مرحلے کا امتحان پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ہماری مثبت سیاست کے ہمیشہ مثبت نتائج ہی برآمد ہوں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جن لاکھوں نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو ملازمتیں ملیں ہیں اور آئندہ ملیں گی، ان پر ہماری اس مثبت، ترقی پسند اور بنیادی مسائل پر مبنی سیاست کا زندگی بھر اثر رہے گا۔

’ہم وزیر اعظم مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی مانگ کریں گے‘، چھگن بھجبل کا اعلان

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ اب لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ 3 لاکھ نوکریوں کے علاوہ جو پہلے سے ہی زیر عمل ہیں، حکومت تمام محکموں کی باقی خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کرائے۔ ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی این ڈی اے اور وزیر اعلیٰ ہیں جو کہتے تھے کہ 10 لاکھ سرکاری ملازمتیں دینا ناممکن ہے۔ اتنی نوکریوں کا پیسہ تیجسوی کہاں سے لائے گا؟ جب وہ ہمارے ساتھ حکومت میں آکر بیٹھے تو ہم نے سائنٹفک طریقے سے وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام (جو ہمیشہ ان کے دفتر میں ٹھیکیداری اور آؤٹ سورسنگ کے حق میں رہے) کو بتایا کہ کیسے لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں دی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل تک وہ یہ ماننے کے لیے ہی تیار نہیں ہوتے تھے کہ بہار میں لاکھوں عہدے خالی بھی ہیں۔

Follow us on Google News