جمشید پور ۱۲؍دسمبر(راست)دوبئی سے تشریف لائے بین الاقوامی شاعر مقصود انور مقصودؔ کے اعزاز میں ایک شاندار نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ۱۰ طلبا نے حصہ لیا ۔بالترتیب فرسٹ ، سیکنڈ ، تھرڈ ، فورتھ انعام حاصل کرنے والے طلباء درج ذیل ہیں ۔ محمد قربان ، ابرار رضا، محمد شہادت جبکہ فورتھ میں محمد فرمان اور محمد علی شامل ہیں جنہیں ادارے کے صدر داکٹر نور الزماں خاں ، نائب صدر جناب شاکر عظیم آبادی، مولانا بشیر احمد فیضی ، مولانا حامد رضا غزالی ، حافظ و قاری نور الہدیٰ نور، حافظ و قاری محمد معراج احمد ، نعمانی اور عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب مقصود اختر مقصود نے اپنے دستِ مبارک ان طلباء کو انعام و اکرام سے سرفراز کیا ۔ جناب مقصود انور مقصود نے مہمان خصو صی کی حیثیت سے جدید شاعری اور اس کے فن کو اجاگر کیا اور اپنی تازہ نظم سنائی ۔ ادارے کے سر براہ ڈاکٹر نور الزماں خاں نے بھی ولولہ انگیز تقریر کی جبکہ ادارے کے مہتمم اور صدر مدرس جناب مولانا صغیر عالم فیضی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی ادا کئے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدرسہ دار السلام کے اساتذہ اور طلباء نے بھر پور حصہ لیا ۔
54
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
GBSکے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کریں
محکمہ صحت الرٹ موڈ میں رہے: جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کی ہدائت جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 31 جنوری:۔ وزیر اعلیٰ...
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سےملاقات کی
محکمہ صحت کو مضبوط اور بااختیار بنانے کیلئےدن رات محنت کر رہا ہوں: وزیر جدید بھارت نیوز سروسدہلی؍ مدھوپور، 31...
آئی پی ایس آر کے ملک نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 31 جنوری:۔ آئی پی ایس آر کے ملک نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے...
بچوں کے نصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کیا جائے گا
ایم وی آئی کو فٹنس دینے میں لاپرواہی نہیں کرنی چاہئے: دیپک بیروا جدید بھارت نیوز سروسرانچی،31 جنوری:۔جھارکھنڈ کے وزیر...