24
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27اکتوبر: یوتھ کریج چیریٹیبل ٹرسٹ نے اتوار کو پام انٹرنیشنل اسکول، بریاتو میں فری میڈیکل کیمپ، فری بلڈ ٹیسٹ اور میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا اور فری میڈیکل کیمپ سے بھی فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم انور، ڈاکٹر فاروق نواب، ڈاکٹر سیف الاسلام نے خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ لیک ویو بلڈ بینک، کلیانی پیوتھو لیب، اکو پلس لیب نے بھی اپنی خدمات فراہم کیں۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے نوشاد خان، مدثر امام، نذر امام، مزمل، ساحل، کیف، آصف، افنان وغیرہ موجود تھے۔