Jharkhand

شہید شیخ بھکاری اور شہیدٹکیت عمرائوں کے 168 ویں یوم شہادت کے موقع پر جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ نے ان کےمجسمہ پر گلپوشی کی

68views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8 جنوری: شہید شیخ بھکاری اور شہیدٹکیت عمرائوں کے 168ویں یوم شہادت کے موقع پر جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے ریاستی عہدیداروں کے ذریعہ شہدا کا مقام، چٹوپالو گھاٹی اورمانجھی میں گلپوشی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے اقلیتی مورچہ کے مرکزی صدر آزاد حسین انصاری خاص طور پر موجود تھے۔ اقلیتی مورچہ کے مرکزی صدر نے کہا کہ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے تمام اراکین انقلابی ہیں اور جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ یہ بہادر انقلابی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے انگریزوں کو گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا۔ آج بھی ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک ایک بار پھر آزادی کی جنگ لڑنے کی پوزیشن میں ہے اور انقلابیوں کو پھر سے میدان میں آنا پڑے گا۔ تاکہ آنے والے وقت میں اس ملک میں تعلیم کی سطح میں اضافہ ہو اور بے روزگاری میں کمی ہو سکے۔اس پروگرام میں خاص طور پر ایوب علی، محسن انصاری، نوشاد انصاری، ثانیہ پروین، رام گڑھ اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر مسلم انصاری، انور انصاری، سبحان انصاری، پرویز انصاری، معشوق انصاری اور دیگر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.