
جھارکھنڈ حکومت جھارکھنڈ کی نوتعمیر شدہ اسمبلی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور جے پال سنگھ منڈا کے مجسمے نصب کرے: اجے سنگھ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26نومبر: یوم دستور کے موقع پر سی پی آئی کے ریاستی دفتر میں آئین کا تمہید پڑھ کر سنایا گیا اور آئین میں دیئے گئے حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحث کے دوران اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے ریاستی سکریٹری مہیندر پاٹھک نے کہا کہ آئین کی حفاظت کے لیے ہمیں عزم اور جدوجہد کے ساتھ آواز بلند کرنی ہوگی۔ ہائی کورٹ کے وکیل کلام رشیدی نے کہا کہ آئین جمہوری اقدار کو مضبوط کرتا ہے، سنتوش رجک نے کہا کہ آئین ہمیں مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ کا حق دیتا ہے۔ رانچی ضلع کے سکریٹری کم ریاستی ایگزیکٹو ممبر اجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں آئین کو بچانے کی لڑائی جاری ہے، ملک میں آئین مخالف حکومت برسراقتدار ہے۔ جو آئینی اقدار کی دھجیاں اڑا رہی ہے دوسری طرف آئین کی کتاب کو گھیرے ہوئے ہے۔ جھارکھنڈ کے عوام نے آئین کو بچانے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس لیے جھارکھنڈ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تمہید پڑھنا لازمی بنائے اور نوتعمیر شدہ اسمبلی کے احاطے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور آئین مسودہ کمیٹی کے رکن جے پال سنگھ منڈا کے لائف سائز مجسمے فوری اثر سے نصب کیے جائیں۔ اس موقع پر کرن کماری، آرتی دیوی، مولانا مقیط اظہر قاسمی، منوج ٹھاکر، شیامل، سنتوش روی، سشما دیوی راجندر رویداس، پرمود کمار سنگھ، پنکج سنگھ، تالوں گنگولی، گھوش دا، سوپن دا، سنجیت کمار، ناگو چودھر سمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔
