
بین الاقوامی سطح پر 72 سے زائد شرکاء نے شرکت کی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20جنوری: نیشنل یونیورسٹی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، رانچی (NUSRL، رانچی) کے طلباء نے بین الاقوامی ثالثی ایوارڈ تحریری مقابلے میں پہلا انعام جیتا ہے۔یونیورسٹی کے دو طلباء، انتشار اسلم (چوتھا سال) اور زینب الکبری (تیسرے سال) نے 5ویں سورانہ اور سورانہ-آر جی این یو ایل انٹرنیشنل آربٹرل ایوارڈ تحریری مقابلہ، 2024 میں پہلا انعام جیتا ہے۔ یہ یونیورسٹی کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے کیونکہ ان دونوں نے ہندوستان اور بیرون ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے شرکاء کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔یہ مقابلہ راجیو گاندھی نیشنل لاء یونیورسٹی (RGNUL)، پنجاب کے سینٹرفار الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن (CADR) نے سورانا اور سورانا انٹرنیشنل اٹارنی کے اشتراک سے منعقد کیا تھا۔ اس کا مقصد تنازعات کے متبادل حل کے میدان میں عمدگی کو فروغ دینا ہے۔ مقابلہ کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ فرضی قانونی مسئلے کی بنیاد پر ثالثی ایوارڈ تیار کریں۔اس مقابلے میں 72 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جو B.A ، ایل ایل، بی ایل ایل ایم، پی ایچ ڈی، ایم فل۔ یا قانون سے متعلق دیگر کورسز میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کے لیے تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے کا وقت 30 اکتوبر 2024 تک تھا اور نتائج کا اعلان جنوری میں کیا گیا تھا۔اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انتشار اور زینب نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ مقابلہ جیتنے پر 25 ہزار روپے کا نقد انعام بھی حاصل کیا۔ ان کی کامیابی قانونی میدان میں ان کی لگن اور مہارت کو اجاگر کرتی ہے، یہ مقابلہ طلباء کے لیے اپنی قانونی تحریری صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔انتشار اسلم اور زینب کو یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشوک آر پاٹل نے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے کہ یونیورسٹی نے یہ باوقار مقابلہ جیتا۔ انہوں نے یونیورسٹی کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔
