اعلیٰ تعلیم کے کسی بھی غیر ملکی ادارے کو پہلے سے اُس کی منظوری کے بغیر بھارت میں کوئی بھی پروگرام شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:یو جی سی
171
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے کسی بھی غیر ملکی ادارے کو پہلے سے اُس کی منظوری کے بغیر بھارت میں کوئی بھی پروگرام شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ UGC کے چیئرمین Mamidala Jagadesh کمار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ بات کہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اعلیٰ تعلیم کے غیر ملکی ادارے قائم کرنے اور کیمپس چلانے سے متعلق 2023 کے ضابطوں کے مطابق اِس طرح کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پیشگی منظوری کے بغیر قائم نہیں کیے جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ UGC اِس طرح کے پروگراموں کو تسلیم نہیں کرے گی۔ کمیشن نے طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ اس طرح کے اداروں میں داخلہ لینے سے پہلے وہ احتیاط سے کام لیں۔