Jammu and Kashmir

نو یوگ ٹنل ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کی جائے :غلام احمد میر

41views

سری نگر30دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے پیر کے روز کہاکہ نو یوگ ٹنل ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کی جانے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور حکومت میں ہی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر فور لین پر کام شروع کیا گیا تھا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔غلام احمد میر نے کہاکہ یکم جنوری سے لے کر چھ جنوری تک محکمہ موسمیات نے برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ کل ہی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور متعلقین کو ہدایت دی گئی کہ وقت مقررہ کے اندرا ندر کام کو مکمل کیا جائے۔ان کے مطابق حالیہ برف باری کے دوران سرکاری محکموں نے بہتر کام کیا لیکن کچھ کنفویژن بھی ہوا اور اس کی بنیادی وجہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر سے جب سالانہ کلینڈر میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کا یوم پیدائش غائب ہے تواس کے جواب میں غلام احمد میر نے کہاکہ کلینڈر کو پبلک میں آنے دیجئے تب اس پر بات کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کلینڈر پر کس کا کنٹرول ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔غلام احمد میر نے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ نو یوگ ٹنل کو ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام سے منسوب کرنا بہتر فیصلہ ہوگا کیونکہ آنجہانی کے دور میں ہی سری نگر جموں شاہراہ پر ٹنل کا کام شروع کیا گیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.