International

نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے

15views

تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ کے دورہ پر جائیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے پہلے بتایا تھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات 4 فروری کو وائٹ ہاؤس میں ہونی ہے۔مسٹر نیتن یاہو اور مسٹر ٹرمپ آئندہ ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی یرغمالوں کے مسئلے، ایرانی براتی کے محور کے تمام عناصر کے ساتھ تصادم اور دیگر اہم مسائل پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل یہ بات پتہ ہوگئی تھی کہ نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی پر فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع کرنے کے لئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹ کوف سے اتفاق ظاہر کیا تھا۔اس طرح معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے 16ویں دن اسرائیل دو ہفتوں میں فلسطینی انکلیو سے 18 مغویوں کو واپس کرانے میں کامیاب رہا۔یہ بات چیت ٹرمپ کے اسرائیل کو 2000 پاؤنڈ کے بھاری بموں کی فراہمی پر امریکی پابندی ہٹانے کے حالیہ فیصلے کے پس منظر میں ہو گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.