Saturday, December 6, 2025
ہومNationalراہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو جھوٹ اور ناانصافی کی...

راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو جھوٹ اور ناانصافی کی ضمانت قرار دیا

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو بہار کے شہر اورنگ آباد پہنچنے والے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنے نشانے پر لیا۔ انہوں نے مودی کی گارنٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ‘پرانی گارنٹیوں’ کا حساب دیا جائے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’مودی جی! نئی گارنٹیوں سے پہلے پرانی گارنٹیوں کا حساب کرو۔‘‘ اس کے ساتھ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے مختلف بیانات میں کئے گئے وعدوں مثلاً دو کروڑ نوکریوں، کسانوں کی آمدنی، کالا دھن کی واپسی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’دو کروڑ نوکری ہر سال کی گارنٹی – جھوٹ۔ کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کی گارنٹی – جھوٹ۔ کالا دھن واپس لانے کی گارنٹی – جھوٹ۔ مہنگائی کم کرنے کی گارنٹی – جھوٹ۔ ہر کھاتے میں 15 لاکھ روپے کی گارنٹی – جھوٹ۔ خواتین کی سیکورٹی اور احترام کی گارنٹی – جھوٹ۔ 100 سمارٹ سٹی قائم کرنے کی گارنٹی – جھوٹ۔ روپے کو مضبوط بنانے کی گارنٹی – جھوٹ۔ چین کو لال آنکھ دکھانے کی گارنٹی – جھوٹ۔ نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا کی گارنٹی – جھوٹ۔‘‘

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا، ’’10 سال سے جھوٹے خوابوں کا بائی سکوپ لے کر گھوم رہے وزیر اعظم ملک میں ٹھگی کا کاروبار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ بی جے پی حکومت مطلب جھوٹ اور ناانصافی کی گارنٹی، ملک کے خوابوں کے ساتھ انصاف کانگریس کرے گی۔

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو عدالتی یاترا آج بہار میں داخل ہو رہی ہے۔ گاندھی جمعرات کو اورنگ آباد میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی پہلے فضائی راستے سے گیا آئیں گے اور اس کے بعد وہ اورنگ آباد جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی اورنگ آباد کے گاندھی میدان میں دوپہر بعد ڈیڑھ بجے ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات