Saturday, December 6, 2025
ہومNationalزکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوں...

زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوں میں شربت کی تقسیم

کو لکاتہ 04 جو لا ئی (راست) مرکزی کولکاتا کے زکریہ اسٹریٹ کے قریب تارا چند دت اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے ہر سال محرم الحرام کے موقع پر کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جا تاہے۔ان میں لوگوں کے درمیان شربت کی تقسیم، اکھاڑہ کا اہتمام ، نوحہ خوانی اور کھچڑے کی تقسیم وغیرہ کا اہتمام کیا جا تاہے۔گزشتہ چوبیس برسوں سے یہاں اس طرح کے پروگرا م کا اہتمام ہوتا رہا ہے ۔اور آرگنائزروںکا کہنا ہے کہ وہ لوگ جب تک زندہ رہیں گے اس طرح سے پروگرام کا اہتمام کر تے رہیں گے۔ادارہ کے جنرل سکریٹری محمد شاہد خان ( خلیفہ ) نے بتایا کہ اس کے ذریعہ ہم لوگ ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں اور اس میں حصہ لیتے ہیں۔ کچھڑے کی تقسیم کے وقت علاقے کے ایم ایل اے ویویک گپتا اپنے ہاتھوں سے لوگوں میںکھچڑے کی تقسیم کرتے ہیں۔کل بھی یہاں شربت کی تقسیم کی گئی تھی اور آج بھی شربت کی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر نارتھ کولکاتا سے ترنمول کانگریس کے یوتھ پریسیڈنٹ شانتی رنجن دا موجود تھے۔ ان کے علاوہ ادارہ کی جانب سے حامد خان، گولڈن خان اور ، محمد عابد حسین موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات