Saturday, December 6, 2025
ہومNational’جہاں بہتر سودا طے ہوگا، تیل وہیں سے خریدیں گے‘

’جہاں بہتر سودا طے ہوگا، تیل وہیں سے خریدیں گے‘

روس میں ہندوستانی سفیر نے امریکی ٹیرف کو نامناسب قرار دیا

نئی دہلی، 25 اگست:۔ (ایجنسی) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت والی امریکی انتظامیہ ہندوستان پر مسلسل روس سے تیل نہیں خریدنے کے لیے دباؤ بنا رہی ہے۔ اس کے تحت گزشتہ دنوں ٹرمپ حکومت ہندوستان پر اضافی ٹیرف کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ تیل وہیں سے خریدے گا جہاں اچھا سودا طے ہوگا۔ روس میں ہندوستان کے سفیر ونئے کمار نے نیوز ایجنسی ’طاس‘ کو دیے انٹرویو میں امریکی ٹیرف کو نا مناسب، غیر عملی اورغلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترجیح اپنے 140 کروڑ لوگوں کا توانائی تحفظ یقینی کرنا ہے۔ ونے کمار نے بتایا کہ روس اور دیگر ملکوں کے ساتھ ہندوستان کا تعاون گلوبل آئل مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا- ’’حکومت ہند کی پالیسی سب سے پہلے قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔ کاروبار تجارتی بنیاد پر ہوتا ہے اور اگر سودا صحیح ہے تو ہندوستانی کمپنیاں سب سے بہتر متبادل سے تیل خریدیں گی۔‘ ہندوستانی سفیر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب حال ہی میں امریکہ نے ہندوستان کے روس سے تیل خریدنے کے جواب میں ہندوستانی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کر دیا ہے جس سے کُل ٹیرف 50 فیصد ہو گیا۔

سفیر ونے کمار نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی توانائی پالیسی 140 کروڑ لوگوں کے لیے ایندھن کی سپلائی یقینی کرنا ہے، نہ کہ باہری سیاسی دباؤ میں آنا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند قومی مفاد کے لیے ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات