ہومNationalتمل ناڈو میں وجئے کی حکومت سازی کا راستہ صاف

تمل ناڈو میں وجئے کی حکومت سازی کا راستہ صاف

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ٹی وی کے کو وی سی کے اور مسلم لیگ کی حمایت

چنئی، 09 مئی:۔ (ایجنسی) تمل ناڈو میں حکومت سازی کو لے کر جاری سسپنس اب تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ وجے کی قیادت والی پارٹی ٹی وی کے (TVK) کے لیے اقتدار کی راہ ہموار ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ وی سی کے (VCK) نے باضابطہ طور پر اپنی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز وی سی کے صدر تھول تھرومالاوان نے ٹی وی کے کے جنرل سکریٹری آدھو ارجن کو حمایت کا سرکاری خط سونپا۔ اس کے ساتھ ہی انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) نے بھی دو ایم ایل اے کے ساتھ وجے کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ وی سی کے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی فی الحال وجے حکومت کو باہر سے حمایت فراہم کرے گی۔ حمایت کا خط موصول ہونے کے بعد ٹی وی کے لیڈر آدھو ارجن نے کانگریس، بائیں بازو اور وی سی کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ وجے ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ وی سی کے رہنما وانی آراسو نے بھی گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو حمایت سے متعلق مکتوب ارسال کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ وجے بہت جلد گورنر سے ملاقات کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ اس اعلان کے بعد چنئی کی سڑکوں پر ٹی وی کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.