Saturday, December 6, 2025
ہومNationalحیدرآباد میں قواعد کی خلاف ورزی، کئی بسوں کے مالکین کے خلاف...

حیدرآباد میں قواعد کی خلاف ورزی، کئی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج، بسیں ضبط

حیدرآباد 25، اکتوبر(ہ س)۔اے پی کے کرنول میں کاویری ٹروایلس کی بس حادثہ کے بعد آرٹی اے کے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔ شہرحیدرآباد اورمضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پرائیویٹ ٹراویلس بسوں اور دیگر گاڑیوں کی جانچ کا کام ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ اس دوران عہدیداروں نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے، انشورنس، فٹنس، پرمٹ دستاویزات اوربسوں کے اندرحفاظتی انتظامات کی بھی تفصیلی جانچ کی۔ پرمٹ کے بغیر چلنے والی بسوں اورقواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کئی گاڑیوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ بغیر اجازت چلنے والی بسوں کوضبط بھی کر لیا گیا۔راجندر نگر اور ایل بی نگرکے چنتل کنٹہ میں آندھرا پردیش سے آنے والی بسوں کی خصوصی جانچ کی گئی۔ بسوں میں فائر سیفٹی آلات اور میڈیکل کٹس کی موجودگی بھی چیک کی گئی۔ راجندرنگر میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج ہوئے، جبکہ چنتل کنٹہ میں ایک بس کو ضبط کیا گیا اور مزید چار بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ کل شب حیات نگر، ایل بی نگر اورکوکٹ پلی علاقوں میں بھی پولیس نے ٹراویلس بسوں، آٹوز اور کیب کی اچانک تلاشی لی۔ جن گاڑیوں کے پاس لائسنس یا مکمل دستاویزات نہیں تھیں ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔اس کے علاوہ، گاڑیوں پر بقیہ چالان بھی موقع پر ہی وصول کئے گئے اور ادائیگی کے بعد ہی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات