Monday, February 9, 2026
ہومNationalامریکہ۔ہند تجارتی معاہدہ۔ملک کو 2 تا 3 لاکھ کروڑ روپے کے بھاری...

امریکہ۔ہند تجارتی معاہدہ۔ملک کو 2 تا 3 لاکھ کروڑ روپے کے بھاری نقصان کا خدشہ:رکن پارلیمنٹ جی ومسی کرشنا

حیدرآباد9فروری(یواین آئی) کانگریسی رکن پارلیمنٹ جی ومسی کرشنا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے امریکہ۔ہندوستان تجارتی معاہدہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اس معاہدہ کی وجہ سے ہندوستان کو 2 سے 3 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاہدہ کے جشن اور اشتہارات پر توجہ دینے کے بجائے صرف اعداد و شمار کو دیکھیں کیونکہ اس معاہدہ کی اصل قیمت عوام سے چھپائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی روسی تیل کی حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنا کوئی دوستی نہیں بلکہ خالص معاشی فیصلہ تھا جس سے ملک کو ہر سال تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی اور مہنگائی قابو میں رہی تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے دوسرے مرحلہ میں امریکہ کی جانب سے ٹیرف کا جھٹکا دیا گیا۔ ومسی کرشنا کے مطابق وزیر اعظم مودی کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کی تائیدکرنے کے بعد امریکہ نے ہندوستانی برآمدات پر 50فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی چیز 1 روپے کی ہے تو وہ اچانک 150 روپے کی ہو گئی تو کوئی خریدار آپ سے کیوں خریدے گا؟ وہ ویتنام یا بنگلہ دیش کا رخ کریں گے۔
رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ اس فیصلہ سے ٹیکسٹائل، ایم ایس ایم ای، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور چھوٹی فیکٹریاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی تجارت متاثر ہوئی، آرڈرس منسوخ ہوئے اور کئی یونٹ بند ہو گئے۔ انہوں نے براہ راست وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میک ان انڈیا جیسے نعروں کا کیا فائدہ جب مودی کے فیصلوں کی وجہ سے خریدار ہی نہیں بچیں گے۔انہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ مودی کی ناٹک بازی کی قیمت عام آدمی اور ملک کی معیشت ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو بیدار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے لئے ان مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات