Saturday, December 6, 2025
ہومNationalیو پی ایس سی 2024: صرف 26 مسلم امیدوار کامیاب

یو پی ایس سی 2024: صرف 26 مسلم امیدوار کامیاب

گزشتہ سالوں کے مقابلے سب سے مایوس کن مظاہرہ

نئی دہلی، 23 اپریل:۔ (ایجنسی) یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے ستمبر 2024 میں ہونے والے تحریری امتحانات اور جنوری سے اپریل 2025 کے دوران ہونے والے پرسنیلٹی ٹیسٹ کی بنیاد پر سول سروسز امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا آج اعلان کیا۔

نتایج مسلم امیدواروں کے لیے کافی مایوس کن رہے ہیں۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ کامیاب 1009 امیدواروں میں صرف 26 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔
حیران کن ہے کہ ایک بھی مسلم امیدوار ٹاپ 10 تو چھوڑیے ٹاپ 25 میں شامل نہیں ہے۔ مزید یہ کہ ٹاپ 100 میں بھی صرف دو مسلم امیدوار شامل ہیں جن کے نام ارم چوہدری، فرخندہ قریشی ہیں۔
مجموعی طور پر، 97 مسلم امیدواروں نے یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2024 کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور انہیں سات جنوری سے 17 اپریل 2025 کے درمیان منعقد ہونے والے انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن ان 97 میں سے صرف 26 امیدوار ہی انٹرویو میں کامیابی حاصل کر پائے۔ ارم چوہدری، فرخندہ قریشی میرٹ لسٹ کے ٹاپ 100 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
راجوری کی ارم چودھری نے فہرست میں 40 واں متاثر کن آل انڈیا رینک حاصل کیا۔ اس سے قبل بھی ارم چوہدری سول سروز میں 800 ویں رینک کے ساتھ کوالیفائی کر چکی تھیں۔
یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور لداخ سے 16 امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔ ان میں 14 یو ٹی جموں کشمیر سے 14 جبکہ دو یو ٹی لداخ سے کامیاب ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر سے 40 واں رینک حاصل کرنے والی ارم چودھری کے علاوہ دیگر مسلم کامیاب امیدوار مبیب بھٹ، حارث میر، غلام حیدر، صدف، یاسر، ارشد، اور غلام حیدر شامل ہیں۔
واضح رہے یو پی ایس سی 2023 کے حتمی انتخاب میں 50 سے زیادہ مسلم امیدوار شامل تھے، اور اس مرتبہ صرف 97 امیدوار ہی پرسنالٹی ٹیسٹ تک پہنچ پائے جس میں سے صرف 26 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہو سکے، جو کہ حتمی میرٹ لسٹ میں اقلیتی برادری کی مستقل اور معمولی نمائندگی کی عکاسی کرتا ہے۔
شکتی دوبے نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔ ہرشیتا گوئل نے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ڈونگرے آرکیت پراگ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
سول سروسز مین امتحان 2024 کا انعقاد 20 سے 29 ستمبر 2024 میں کیا گیا تھا۔ نو دسمبر 2024 کو اعلان کردہ نتیجہ کے مطابق، تقریباً 2,845 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کوالیفائی کیا تھا اور انہیں انٹرویو راؤنڈ کے لیے بلایا گیا تھا۔
2,845 امیدواروں میں سے 1009 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔ جن میں سے 335 جنرل کیٹگری سے، 109 ای ڈبلیو ایس سے، 318 او بی سی سے، 160 ایس سی سے، اور 87 ایس ٹی سے ہیں۔ ان میں سے 45 امیدوار چار زمروں میں بینچ مارک معذور افراد ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات