Saturday, December 6, 2025
ہومNationalصدر پوتن کے دو روزہ دورے سے قبل دہلی میں سخت حفاظتی...

صدر پوتن کے دو روزہ دورے سے قبل دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی ،3 دسمبر (یو این آئی ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دو روزہ دورے کے پیشِ نظر دہلی میں غیر معمولی اور کئی سطحی حفاظتی نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ دورہ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے 25 دن بعد ہو رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صدر پوتن کی حفاظت ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے سات سطحی حفاظتی جال بچھایا گیا ہے۔ روسی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ٹیمیں پہلے ہی دہلی پہنچ چکی ہیں اور دورے کے ہر پہلو کو حفاظتی نقطہ نظر سے حتمی شکل دی گئی ہے۔روس کے صدر کے رہائشی مقام پر سب سے اندرونی حفاظتی حلقہ روسی ایجنسیز سنبھالیں گی، جبکہ بیرونی سطح کی حفاظت دہلی پولیس اسپیشل کمانڈوز اور دیگر ہندوستانی سیکیورٹی ادارے کریں گے۔ حساس مقامات پرسواٹ ، اینٹی ٹیرر اسکواڈز اور کویک ریکشن ٹیمز ( قیو آر ٹی) تعینات کی گئی ہیں۔ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں ڈرون نگرانی، سی سی ٹی وی نگرانی اور تکنیکی انٹیلی جنس سسٹمز شامل ہیں تاکہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔ نیشنل سیکیورٹی گارڈ ( این ایس جی ) اور دہلی پولیس اسپیشل سیل کی ٹیمیں بھی خاص طور پر تعینات کی گئی ہیں۔تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس اعلیٰ سطح کے دورے کے دوران مسلسل نگرانی برقرار رکھی جائے اور حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ ہونے دی جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات