Saturday, December 6, 2025
ہومNationalووٹر لسٹ پر نظرثانی ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے: کانگریس

ووٹر لسٹ پر نظرثانی ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 17 نومبر (یواین آئی) کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن ملک بھر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور پھر اسے ووٹ چوری کرنے کے لیے ایک آلہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے پیر کو کہاکہ “الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم ملک بھر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ نظرثانی ووٹ کی چوری کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ ہے۔ لیکن اب تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں۔”پارٹی نے حکومت پر اس کام کی وجہ سے ملازمین پر ضرورت سے زیادہ کام کا بوجھ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ “ووٹر لسٹ پر نظرثانی میں شامل بی آر اوز مختلف ریاستوں میں خودکشی کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار بی ایل او پر اپنا غیر اخلاقی کام کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جو کہ سراسر غلط ہے۔”اس کے ساتھ پارٹی نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے، “ووٹر لسٹ پر نظرثانی: کیرالہ اور راجستھان میں بی ایل اوز نے خودکشی کی – خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ کام کے دباؤ میں تھے۔ اب تک 12 ریاستوں میں 49 کروڑ فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات