Saturday, January 17, 2026
ہومNationalبھارت میں امریکی دالوں پر 30 فیصد ٹیرف لگنے سے امریکہ بے...

بھارت میں امریکی دالوں پر 30 فیصد ٹیرف لگنے سے امریکہ بے چین!

امریکی سینیٹروں نے صدر ٹرمپ کو خط لکھ کر ہندوستان میں دال پر ٹیرف ختم کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 17 جنوری:۔ (ایجنسی) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل ہو نے اور جلد ہی اس کا اعلان کئے جانے کی خبروں کے درمیان امریکی سینیٹروں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر ہندوستان سے امریکی مٹردال پر سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹروں نے ہندوستان- امریکہ تجارتی معاہدے میں’دال کی فصلوں کے لیے سازگار انتظامات‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹروں نے صدر ٹرمپ سے یہ یقینی بنانے کو کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان پیلی مٹر (دالوں) پر 30 فیصد ٹیکس ہٹادے جسے امریکی کسان بیچنا چاہتے ہیں۔نارتھ ڈکوٹا اور مونٹانا مٹر سمیت دال کی فصلوں کے دو سرفہرست علاقے ہیں اور ہندوستان ان فصلوں کا دنیا کا سب سے بڑا صارف ہے جو عالمی کھپت کا تقریباً 27 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے۔ جیسے جیسے یونائٹیڈ اسٹیٹس تجارتی عدم مساوات کو درست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی کسان اس خلا کو پُر کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔کسانوں نے صدرٹرمپ سے کہا ہے کہ جیسے جیسے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ امریکہ اور جمہوریہ ہند کے درمیان ہونے والے کسی بھی معاہدے میں دالوں کی فصلوں کو شامل کرنے پر زور دیں۔ ہندوستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی دالوں میں مسور، چنا، خشک پھلیاں اور مٹر شامل ہیں پھر بھی انہوں نے امریکی دالوں پر کافی ٹیرف عائد کیا ہے۔رمپ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے 30 اکتوبر 2025 کو پیلی مٹر پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ یہ ڈیوٹی یکم نومبر 2025 سے لاگو ہے جس کی وجہ سےامریکی دال پیدا کرنے والوں کو ہندوستان میں اپنی اعلیٰ معیار کی پیداوار برآمد کرتے وقت نمایاں مسابقتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سینیٹروں نے ٹرمپ کو بتایا کہ آپ کے پہلے دور اقتدار میں ہم نے آپ کو اس معاملے پر لکھا تھا اور آپ نے 2020 میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے دوران ذاتی طور پر ہمارا خط وزیر اعظم مودی کو خود دیا تھا جس سے ہمارے کسانوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی زرعی اشیا کے لیے مارکیٹ کے مواقع کو بڑھانے کے لیے آپ کا کام بہت اہم رہا ہے۔ جیسا کہ امریکہ تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی کسان اس خلا کو پُر کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ اگر تجارت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں تو ان میں دنیا کو کھانا کھلانے اور توانائی دینے کی زبردست صلاحیت ہے۔ ہمارے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ساتھ دالوں پر ٹیرف کے معاملے پر بات کرنا امریکی کسانوں اور ہندوستانی صارفین دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات