ہومNationalٹیگور کے یومِ پیدائش پر نو مئی کو بنگال میں منعقد ہو...

ٹیگور کے یومِ پیدائش پر نو مئی کو بنگال میں منعقد ہو سکتی ہے بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب

نئی دہلی 06 مئی (یو این آئی) گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے یومِ پیدائش 25 بیساکھ (نو مئی) کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہو سکتی ہے واضح رہے کہ ٹیگور کا یومِ پیدائش ہر سال بنگالی مہینے کی 25 تاریخ یعنی بیساکھ کو منایا جاتا ہے اور یہ دن بنگال کے لوگوں کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ریاست کے لوگ نوبل انعام یافتہ ٹیگور کے یومِ پیدائش کو کافی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور اس دن ریاست بھر میں مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس دن ریاست میں بی جے پی کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے مرکزی مبصر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آٹھ مئی کو کولکتہ میں پارٹی کی قانون سازپارٹی کی میٹنگ ہو سکتی ہے جس میں ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آٹھ مئی کو ہی ریاست میں پارٹی کے لیڈر کے نام کا اعلان ہو سکتا ہے اور نو مئی کو گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے یومِ پیدائش کے موقع پر حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔بی جے پی نے ریاست میں قانون سازپارٹی کی میٹنگ کے لیے مسٹر شاہ کو مرکزی مبصر اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کو شریک مبصر مقرر کیا ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سمک بھٹاچاریہ نے بھی نو مئی کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ریاست میں بی جے پی تاریخی جیت درج کرتے ہوئے پہلی بار حکومت بنانے جا رہی ہے اور اس کے لیے بی جے پی کولکتہ میں شاندار پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بی جے پی کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نیز بی جے پی اور این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے لیڈروں کے شامل ہونے کی امید ہے، جس کو لے کر سکیورٹی ایجنسیاں بھی چوکس ہیں۔ ہندوستان کی سیاست میں اس تبدیلی کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات